کرونا کی دوسری لہر، 14 افراد جان کی بازی ہار گئے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے ملک بھر میں کرونا کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار جاری کردئیے گئے ہیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جس میں ایک مریض اسلام آباد میں ایک مریض سندھ میں 05 مریض خیبر پختونخوامیں ایک مریض گلگت بلتستان میں جبکہ 06 مریض پنجاب میں کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 825 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز 3 لاکھ 29 ہزار 375 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار729ہوگئی ہے جبکہ اب تک کرونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 11 ہزار 814 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 ہزار 477 ٹیسٹ کیے گئے ہیں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے مجموعی طور پر 43 لاکھ 47 ہزار 155 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی سہولیات موجود ہیں اور اس وقت ملک بھر کے ہسپتالوں میں کرونا کے 894 مریض داخل ہیں