50 ہزار درہم، مرسیڈیز کار، رولیکس گھڑی اور 2 ہزار درہم کی ماہانہ تنخواہ دبئی میں گرفتار پاکستانی شخص کی رہائی کے بدلے پولیس کو حیران کن پیشکش پھر آگے کیا ہوا؟اہلکاربھی منظر دیکھ کر دنگ رہ گئے

دبئی پولیس نے ایک ایسے پاکستانی شخص کو گرفتار کیا ہے جو امارات سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد غیر قانونی طریقے سے دوبارہ یہاں پہنچ گیا ۔ملزم کو تھانے لایا گیا تو اس نے گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار کو پیشکش کی کہ اگر اسے تھانے سےمقدمے کا اندراج کیے بغیر جانے دیاجائے گا تو اسے بدلے میں 50 ہزار درہم، مرسیڈیز کار، رولیکس گھڑی اور 2 ہزار درہم کی ماہانہ تنخواہ بھی بطور رشوت دی جائیگی تاہم اس پولیس اہلکار نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹر کو ملزم کی پیشکش سے آگاہ کر دیا۔پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو امارات میں غیر قانونی طور پر امارات داخل ہونے کے جرم میں جون 2020 میں گرفتار کیا گیا۔پولیس افسر کے مطابق پولیس اسٹیشن میں ملزم نے عربی زبان میں مجھے آفر کی کہ اگر میں اسے فرار کروا دوں گا تو وہ اس مہربانی کے بدلے مجھے مرسیڈیز، رولیکس واچ، پچاس ہزار درہم کے علاوہ ہر ماہ مزید رقم بطور رشوت دے گا تاکہ آئندہ کبھی گرفتاری کی صورت میں بھی میں اسے فرار کروا سکوں۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میں نے اپنے سینئر افسر کو آگاہ کیا تو انہوں نے مجھے اس شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کی ہدایت کی، میں نے 40 سالہ ملزم کے سامنے ظاہری طور پر رشوت قبولکرنے کی ہامی بھر لی۔جس کے بعد ملزم نے کسی کو فون کر کے کہا کہ وہ فوری طور پر بر دبئی تھانے میں 15 ہزار درہم کی رقم لے کر پہنچ جائے، چند منٹوں بعد دو پاکستانی رقم لے کر پہنچ گئے تو انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا۔سرکاری استغاثہ نے تینوں پاکستانی ملزمان پر رشوت کی پیشکش کے الزام کے تحت فردِ جرم عائد کر دی۔