پاکستان آکر کر کیسا محسوس کر رہا ہوں ، زمبابوے کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر ویسلے میدھیویرے نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر ویسلے میدھیویرے نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آکر کافی پْرجوش محسوس کررہے ہیں، پاکستان کے لوگ بھی اچھے ہیں اور پاکستان جتنا بھی دیکھا وہ پسند آیا۔زمبابوے کے آل رائونڈر ویسلے میدھیویرے نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کافی نامور ٹیموں نے آکر کھیلا ہے، پاکستان میں پریکٹس کرکے کنڈیشنز کو اپنانے کی کوشش کی۔ویسلے میدھیویرے نےکہا کہ کوشش یہی ہے کہ دورہ پاکستان پر پرفارمنس دوں۔ اْنہوں نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میں اچھا کھیلا لیکن ٹی 20 میں بہتر کھیل کی ضرورت ہے۔ورچوئل پریس کانفرنس میں ویسلے میدھیویرے کا کہنا تھا کہ ہملٹن مساکیڈزا، چموچیبھابھا اور ایلٹن چگمبورا پسندیدہ کھلاڑی ہیں انہیں دیکھ کر کھیلتا ہوں۔آل رائونڈر ویسلے میدھیویرے کا مزید کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر زمبابوے کو انڈر ڈاگ نہیں کہتا کیونکہ ہماری ٹیم مضبوط ہے۔