سونے کی قیمتوں میں کمی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 750 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 14 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالرکی کمی سے 1903 ڈالر ہوگئیجس کے زیر اثر مقامی سطح پر سونے کی قیمت 750 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 643 روپے کی کمی سے 98 ہزار 165 روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 1230 روپے مستحکم