ڈالر کی قیمت کو زوال جاری ،برطانوی پائونڈ اور یور و کی قیمت کو بھی دھچکا لگ گیا

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت ڈالر 161.10 روپے کی سطح پر آگیاجب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کےمطابق منگل کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 7 پیسے کی کمی ہوئی جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید 160.95 روپے سے گھٹ کر 160.88 روپے اور قیمت فروخت 12 پیسے کی کمی ہوئی 161.20 روپے سے گھٹ کر 161.08 روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 20 پیسے کی کمی سے 161 روپے سے گھٹ کر 160.80 روپے اور قیمت فروخت 161.30 روپے سے گھٹ کر 161.10 روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید ایک روپے 30 پیسے کی کمی سے 189 روپے سے گھٹ کر 188.70 روپے اور قیمت فروخت 191 روپے سے گھٹ کر 190.70 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 209 روپے سے گھٹ کر 208.25 روپے اور قیمت فروخت 211 روپے سے گھٹ کر 210.25 روپے ہوگئی۔