محمد حفیظ نے ملک کی نمائندگی کی خاطر کروڑوں روپے کا نقصان قبول کرلیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ملک کی نمائندگی کی خاطر کروڑوں روپے کا نقصان قبول کرلیا ۔ سری لنکن پریمیئر لیگ کی انتظامیہ نے سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کے دستبردار ہونے کے بعد محمد حفیظ سے رابطہ کیا تھا جن کا کولمبو کنگز کے ساتھ معاہدہ طے ہونے کے قریب تھا جس سے آل رائونڈر کو تقریبا ایک کروڑ روپے ملنے تھے۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے لیگ کھیلنے کی اجازت کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے باعث انہیں این او سی جاری نہیں کیا جاسکے گا کیوں کہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کا قرنطینہ کرنا ضروری ہے، محمد حفیظ نے پی سی بی سے سری لنکن پریمیئر لیگ کے چند میچز کھیل کر نیوزی لینڈ میں ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت مانگی تو پی سی بی نے انہیں بتادیا کہ وہ قومی ٹیم اور سری لنکن پریمیئر لیگ میں سے ایک کا انتخاب کرلیں جس پر حفیظ نے سری لنکن لیگ کی انتظامیہ سے معذرت کرلی۔

جواب دیں