حارث رؤف کے آفریدی سے معافی مانگنے کے اسٹائل کے چرچے

لاہور قلندرز کے کرکٹر حارث رؤف نے پہلی ہی گیند میں آفرید ی کو آؤٹ کر کے ان کی عزت افزائی اور سینئر کو عزت دینے کیلئے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ کوئی ان کے اس اقدام کو سراہ رہا ہے تو کوئی مزاحیہ تبصرہ ررہا ہے، حارث رؤف اس وقت ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز پر موجود ہے۔ پی ایس ایل میں اس سے قبل بھی بہت مرتبہ ایسے مواقع دیکھنے میں آئے ہیں کہ جب کوئی نیا کرکٹر اپنے سینئر کو آؤٹ کر کے اسکی خوشی نہیں مناتا۔ اسلام آباد کی جانب سے کھیلنے والے مصباح الحق کو شاہد آفریدی نے ہی آؤٹ کر خوشی نہیں منائی تھی اس کے بعد متعدد مرتبہ کرکٹ شائقین نے پی ایس ایل میں ایسے مناظر دیکھے ہیں اور جونئیرز کو شاباشی بھی دی ہے۔

جواب دیں