حقیقی ہیرو چین میں برطانوی سفارتکار نے خاتون کو بچانے کیلئے پانی میں چھلانگ لگادی

چین میں برطانیہ کے سفارتکار نے خاتون کو بچانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگادی، متاثرہ خاتون کو بچانے پر سوشل میڈیا انہیں حقیقی ہیرو قرار دے رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی میونسپلٹی چونگ چنگ میں اسٹیفن ایلیسن نئے برطانوی سفارتکار تعینات ہوئے ہیں۔دریائوں کے ساتھ واقعے اس علاقے میں تاریخیمقامات کی سیر کے لیے نکلے اسٹیفن نے دیکھا کہ ایک خاتون سیاح پانی میں گر پڑیں۔برطانوی سفارتکار نے اسے بچانے کے لیے فورا پانی میں چھلانگ لگادی اور اسے بچالیا۔ اسٹیفن ایلیسن کی خاتون کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اس ویڈیو کو دیکھنے والے اسٹیفن کی بہادری کی داد دیے بنا نہ رہ سکے اور انھیں ایک حقیقی ہیرو قرار دے دیا۔

جواب دیں