اتنا سوہنا کیوں رب نے بنایا

پاکستان کی ٹاپ ماڈل جنت مرزا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح کہہ اٹھے کہ ’آپ کو اتنا سوہنا کیوں رب نے بنایا‘۔ معروف تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماڈل جنت مرزا نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے، ہاتھوں میں مہندی بھی لگی ہوئی ہے، اس کے علاوہ میک اپ کے ساتھ ہی انہوں نے بھاری جیولری بھی پہن رکھی ہے۔ جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 16 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً ایک لاکھ 50ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جواب دیں