حمزہ اور نیمل امریکا چلے گئے

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اہلیہ نیمل خاور کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے امریکا چلے گئے، انہوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کے لیے امریکا کا انتخاب کیا ہے۔ نیمل خاور نے حمزہ عباسی کے ہمراہ امریکا میں کرسمس سے پہلے کی رنگینیوں میں کھڑے ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر میں حمزہ علی عباسی نے گرے سویٹر کے ساتھ نیلی پینٹ جبکہ نیمل خاور نے بھورے رنگ کا لانگ کوٹ پہن رکھا ہے۔ واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل گزشتہ سال 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

جواب دیں