نیب نے احسن اقبال کے خلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے خلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا جس میں نارووال اسپورٹس سٹی کا اسکوپ 3 کروڑ سے بڑھاکر 3 ارب روپے تک کرنے کا الزام ہے۔ ریفرنس کے متن کے مطابق احسن اقبال نے ناروال اسپورٹس سٹی منصوبے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور وفاقی حکومت کے فنڈز صوبائی منصوبے میں خرچ کروائے۔ نیب کے مطابق احسن اقبال پرالزام ہے کہ انہوں نے تین ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا جس کی اصل لاگت 30 کروڑ تھی۔ ریفرنس میں سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

جواب دیں