کشمورواقعہ؛ 4 سالہ بچی کی حالت بدستورخراب، نجی اسپتال منتقل کرنے پرغور

کشمورواقعے میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ بچی (ع) کی حالت بدستورخراب ہے جسے اب نجی اسپتال منتقل کرنے پرغورکیا جارہا ہے۔ کشمورواقعے میں درندگی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ بچی (ع) کی حالت بدستورخراب ہے جسے اب نجی اسپتال منتقل کرنے پرغورکیا جارہا ہے۔ بچی تاحال آئی سی یومیں زیرعلاج ہے جس کی سمری آغا خان اسپتال بھیج دی گئی ہے۔ متاثرہ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بچی کی حالت تاحال صحیح نہیں، اسلیے آغا خان اسپتال لے جانا چاہتی ہوں۔ اس سے قبل بچی کوقومی ادارہ صحت برائے اطفال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ 4 سالہ بچی علیشہ کی حالت 2 روزقبل بھی یکدم خراب ہوگئی تھی اوراس کے پیٹ میں زخموں سے خون رسنا شروع ہوگیا تھا۔

جواب دیں