مریم نواز پی ڈی ایم اجلاس میں کس وجہ سے غصہ ہو کر بیٹھی رہتی ہیں ؟

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاسوں میں اکثر گرمی سردی ہوتی رہتی ہے، مریم نواز اس وجہ سے غصہ ہو کر بیٹھی رہتی ہیں کہ ان کے والد کے بیانیے کو آگے نہیں بڑھایا جارہا ۔صرف بلاول اپنے والد کے بیانیے کو لے کر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اس بات پر متفق ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو گھر بھیجنا ہے لیکن اس کیلئے راستہ کیا اپنانا ہے؟ اس بارے میں ابھی کوئی واضح سمت مقرر نہیں ہوسکی۔ ان 11 جماعتوں کا قبلہ ایک نہیں ہے، نہ راستہ ایک ہے اور نہ منزل ایک ہے لیکن اکھٹے اس لیے ہیں کہ موجودہ حکومت کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں