سونے کی قیمت کی ایک بار پھر اڑان ، بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 800 روپے ہوگئی۔گزشتہ روز بدھ کو آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 13 ڈالر کی کمی سے 1875 ڈالر ہوگئی لیکن ڈالر مہنگا ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 12 ہزار 800 روپے جب کہ دس گرام سو نے کی قیمت 386 روپے کے اضافے سے 96 ہزار 708 روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 1200 روپے مستحکم رہی۔

جواب دیں