سعودی عرب نے 160پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا

سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے 160 پاکستانی کراچی پہنچ گئے ہیں، تمام مسافروں کو ضروری کارروائی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سعودی ایئر کی پرواز ایس وی708کے ذریعے 160 ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی ریاض سےکراچی پہنچے، ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کو الگ قطاریں لگا کر ہیلتھ ڈکلیئریشن کارڈ وصول کیے گئے۔ڈی پورٹ ہونے والے تمام پاکستانیوں کی مکمل اسکریننگ کی گئی ہے۔یہ بھی بتایا کہ ایف آئی اے ایمی گریشن نے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کو ضروری کاروائی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی

جواب دیں