ڈالر کی گرتی قیمت رک گئی، یکدم بڑا اضافہ برطانوی پائونڈ اور یوور کی قیمت بھی بڑھ گئی

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کا پاکستانی روپے پر دباوٗ بڑھ گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 159.90روپے اور اوپن مارکیٹ میں 160.20روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز بدھ کو فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قدر میں 1.44 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 158.25 روپے سے بڑھ کر 159.70 روپے اور قیمت فروخت 158.45 روپے سے بڑھ کر 159.90 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بھی 1.80 روپے کا اضافہ ہوا جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید 158 روپے سے بڑھ کر 159.80 روپے اور قیمت فروخت 158.30 روپے سے بڑھ کر 160.20 روپے ہوگئی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں 2.15 روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 185.60 روپے سے بڑھ کر 187.75 روپے اور قیمت فروخت 187.60 روپے سے بڑھ کر 189.75 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 2.80 روپے کے اضافے سے 207.20 روپے سے بڑھ کر 210 روپے اور قیمت فروخت 209.20 روپے سے بڑھ کر 212 روپے ہوگئی۔

جواب دیں