اوکاڑہ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

اوکاڑہ(ملک ظفر)حکومت پنجاب کی ہدایات پرڈائریکٹر کالجز کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں مقابلہ حسن قرات ، نعت خوانی اور تقاریر کا انعقاد ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ای او کالجز نوید عالم تھے تقریب میں پرنسپل شاہدہ اصغر، فوکل پرسن عائشہ سلمان ، عذرا وحید ، عظمی اعجاز اور دیگر سٹاف ممبران اور ضلع بھر کے مختلف کالجز سے طالبات نے شرکت کی مقابلہ حسن قرات کے منصفین کے فرائض مسز فوزیہ فردوس ، مسز میمونہ ، مسز تحسین افتخار نے انجام دیئے پہلا انعام فاطمہ شفیق گورنمنٹ کالج برائے خواتین ساوتھ سٹی، دوسرا انعام آمنہ احمدڈی پی ایس اوکاڑہ جبکہ تیسرا انعام ماریہ سحر ڈی پی ایس نے حاصل کیاحسن نعت میں ثمینہ جعفر اول، فضہ مشتاق دوئم جبکہ تیسرا انعام نرگس ولی نے حاصل کی اس طرح تقریری مقابلہ میں علیشہ فاطمہ نے اول پوزیشن حاصل کی تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈی ای او کالجز نوید عالم نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

جواب دیں