پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے, فیاض ظفر

اوکاڑہ(ملک ظفر )مسلم لیگ (ن)کے رہنماچوہدری فیاض ظفر نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے ،عالمی منڈی میں پیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ پاکستان کی عوام کوپہنچایا جا تا، تبدیلی کی دعویدار حکومت کی جانب سے فی لٹر ایک روپیہ 71 پیسے کمی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری فیا ض ظفرانہوں نے کہا حکومت عوام کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے پیٹرول قیمتوں میں مناسب کمی، عام آدمی کا معیار زندگی بہتر اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کرے انہوںنے کہا عجب تماشا ہے کہ 10 روپے فی لیٹر بڑھا کر 2 روپے کمی کرنا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ، مہنگائی معاشی ابتری کے باوجود حکومتی اعتراف کے مطابق اس وقت بھی حکومت 50 روپے سے زائد فی لیٹر پیٹرول پر ٹیکس وصول کر رہی ہے پیٹرول قیمتوں میں اضافہ پر تو فوری طور پر عمل اور اشیائے خورد نوش کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں مگر کمی کا کوئی فائدہ عوام تک نہیں پہنچتا انہوںمزید کہا کہ حکام کی عدم دلچسپی کے باعث ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،رواں سال کے دورا ن شوگر‘ بلڈ پریشر اور معدے کے علاوہ مختلف بیماریوں کیلئے استعمال ہونیوالے ادویات کی قیمتوں میںاز خود اضافہ کو رجحان جاری ہے ، یہی نہیں مختلف ڈسٹری بیوٹر ز نے کمپنیوں کے لیبلز پر اپنے سٹیکرز لگا کر مختلف ادویات کی قیمتوں میں 8 سی15 فیصد اضافہ کر کے فروخت شروع کر رکھی ہے پاکستان میں بلڈ پریشر اور معدے کیساتھ ساتھ شوگر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور ان کی ادویات میں اضافہ عام آدمی کیلئے وبال جان بنتا جارہا ہے۔

جواب دیں