اوکاڑہ، خاوند نے بد چلنی کے شبہ میں گلہ دبا کربیوی کو قتل کردیا

اوکاڑہ(ملک ظفر) خاوند نے بد چلنی کے شبہ میں گلہ دبا کر بیوی کو قتل کردیا بتایا گیا ہے کہ موضع اکبر کے رہائشی اللہ بخش کو اپنی بیوی عدیلہ بی بی کے کردار پر شبہ تھا مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی میں اکثر اسی بات پرلڑائی جھگڑا ہوتا تھا گذشتہ روز دونوں میاں بیوی میں پھر جھگڑا ہوتو خاوند نے مشتعل ہوکر اپنی بیوی کا گلہ دبا کر اسے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھا نہ گوگیرہ موقع پر پہنچ گئی ضروری کاروائی کے بعد مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مار رہی ہے بعداز تفشیش مقتولہ کی موت کے اصل حقائق سامنے آئینگے۔

جواب دیں