دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 13لاکھ 93ہزار ہو گئیں

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 5 کروڑ 89 لاکھ 83 ہزار 604 سو ہوگئی ہے جبکہ اس کے سبب اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی تعداد 13 لاکھ93 ہزار575 تک جا پہنچی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ7 لاکھ 65 ہزار563 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 262,696 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12,588,661 ہو چکی ہے۔ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 133,773 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9,140,312 ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 169,197زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 6,071,401 تک جا پہنچی ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 48 ہزار 518 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 21 لاکھ 27 ہزار 51 رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 48,732 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 64 ہزار 748 سے بڑھ کر 2,140,208 ہو چکی ہے۔ اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 42,619 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 1,589,219 مصدقہ متاثرین سامنے آ چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 54 ہزار 626 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 14 لاکھ 93 ہزار 383 ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 55,024 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 1,512,045 ہو گئے۔