لاہور میں دہشتگرد کا خوفناک حملہ ناکام بنا دیا گیا خودکش حملہ آور نے کس عمارت میں گھسنے کی کوشش کی

صوبائی دارالحکومت لاہور میں کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے پولیس اسٹیشن برکی روڈ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک ہو گیا، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ خود کشحملہ آور نے دہشتگردی نے سی ٹی ڈی کے تھانہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران شناخت پوچھنے پر دہشتگرد نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے فوری جوابی فائرنگ کردی جس سے دہشتگرد مارا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سے خود کش جیکٹ اور 2 ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا ہے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد تھانے پر حملہ کرنا چاہتا تھا، دہشتگرد کے مارے جانے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،دہشتگرد کی شناخت کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جائے گا۔علاوہ ازیں لاہور سمیت صوبہ بھر میںسکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیاگیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت حساس عمارتوں اور تنصیئبات کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے