شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کب رہا کیا جائے گا ؟ حکومت نے فیصلہ سنا دیا

واز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی میت پاکستان آنے کی تاریخ معلوم ہونے کے بعد پیرول پر رہائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف کو بارہ دن کے لیے پیرول پررہائی دی گئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر صرف بارہ گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا کرسکتا ہے، بارہ گھنٹے سے زائد رہائی کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو مکمل طورپر سہولت فراہم کرے گی کہ وہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ اور دیگر رسومات میں مکمل طورپر شریک ہو سکیں۔