بشری انصاری بے انتہا خوش کیوں؟

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والی شوٹنگز دوبارہ شروع ہونے پر پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اظہارِ مسرت کیا ہے۔ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ وہ 9 ماہ بعد جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’مہلت‘ کی شُوٹنگ میں مصروف ہوئی ہیں۔ سینئر اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے نئے پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے جو جیو ٹی وی کا ڈرامہ ’مہلت‘ ہے۔ خیال رہے کہ آج کل بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر فعال دکھائی دے رہی ہیں، پرانی یادیں بھی شیئر کررہی ہیں اور نئے پراجیکٹس کے حوالے سے بھی پوسٹ کررہی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے موجودہ اور ماضی کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ نہیں بدلا اب دنیا بدل گئی ہے۔