سریش رائنا کی جموں کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی کھولنے کی تیاری مکمل

سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سریش رائنا نے اکیڈمی کھولنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ سریش رائنا نے کہا کہ جموں کشمیر انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا، اکیڈمی کھولنے سے جموں کشمیر کے لڑکوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کا موقع ملے گا۔ رائنا نے کہا کہ جموں کشمیر سے آئندہ 5 سالوں میں 2 سے 3 پلیئرز اگر بھارتی ٹیم میں سیلکٹ ہوتے ہیں تو بھارت کی بہت بڑی کامیابی ہوگی۔