رگبی لیگ کے اسٹار کیتھ ٹیٹمس انتقال کر گئے

رگبی لیگ کے 20 سالہ نوجوان اسٹار کیتھ ٹیٹمس کے اچانک انتقال نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا۔ نوجوان اسٹارکیتھ ٹیٹمس کے سڈنی میں تربیتی سیشن کے دوران اچانک پیٹ میں مروڑ ہوئی۔ پیٹ میں مروڑ کے باعث 20 سالہ نوجوان اسٹارکیتھ ٹیٹمس کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئے۔ رگبی لیگ کے اسٹار کے اچانک انتقال نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انتہائی پھرتیلے اور مضبوط جسم کے مالک کیتھ ٹیٹمس کی ناگہانی موت پر اسپورٹس شخصیات کی جانب سے بھی رگبی اسٹار کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔