نامعلوم مسلح افراد کی اہل خانہ سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی

اوکاڑہ(ملک ظفر) دو نامعلوم مسلح ڈاکو سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب کے اہل خانہ سے اسلحہ کے زور پر طلائی زیورات،نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کرکے مقدمہ درج کر لیا ڈکیتی کی واردات پر صحافی برادری کا شدید احتجاج ذی پی او اوکاڑہ سے ڈاکوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب آصف کھوکھر کی اہلیہ اور سالیہار اوکاڑہ بازار سے شاپنگ کر کے گھر واپس جا رہی تھی کہ جیسے ہی امیر کالونی پہنچی تو دن دیہاڑے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر انہیں روک لیا اور ان سے زبردستی ڈھائی تولہ طلائی زیورات، پرس جس میں نقدی 38 ہزار اور سام سنگ موبائل چھین لیا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ اے ڈویژن موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ضروری شواہد اور اکٹھے کر کےمقدمہ درج کر لیا پولیس نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب آصف کھوکھر کی اہلیہ کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پر صحافی برادری سراپا احتجاج ہیں صحافیوں نے ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے