بلاول بھٹو کرونا وائرس کا شکار عوام کے نام اہم پیغام جاری کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ۔بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹر پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے بارے بتاتے ہوئے عوام کو ماسک پہننے کی درخواست کی۔بلاول بھٹو نے تمام سیاسی سر گرمیاںمعطل کر کے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔ بلاول بھٹو پی ڈی ایم کے ملتان جلسے میں بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرینگے ۔دریں اثنا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ملک میں جمعرات کو مسلسل دوسرے روز 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 40 افراد انتقال کرگئے ، جولائی کے بعد مسلسل دوسرے دن کیسز کی اتنی بڑی تعداد ہے۔اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 198 ہے جس میں سے 3 لاکھ 34 ہزار 392 صحتیاب ہوئے ہیں جو 86 فیصد سے زائد ہے جبکہ اموات کی تعداد 7 ہزار 843 تک پہنچ گئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 306 کیسز اور 40 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ ایک ہزار 418 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار 963 تک پہنچ گئی۔