اوگرا کا نیا چیئرمین کون ہوگا؟ 5امیدواروں کے نام سکیورٹی کلیئرنس کیلئے ارسال

چیئرمین اوگرا کی تقرری کے لیے 5امیدواروں کے نام سیکورٹی کلیئرنس کے لیے ارسال کر دیے گئے ہیں ۔روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی شائع خبرکے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی سربراہی میں کام کرنے والی سپیشل سلیکشن کمیٹینے 24 امیدواروں میں سے5 امیدواروں کے نام فائنل کرکے سیکورٹی کلیئرنس کے لیے ارسال کیے ہیں، ماضی میں اوگرا کے سربراہ اور ممبر گیس ایس این جی پی ایل سے لیے گئے تھے جس فیصلے کو اپوزیشن کی طرف سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا، ذرائع نے بتایاکہ ڈی ایم جی گروپ سے چیئرمین لینے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ فیصلہ سازی میں مفادات کے ٹکرائو سے بچا جاسکے۔پٹرولیم ڈویژن میں دو ٹوک موقف اختیار کرنے اور جے جے وی ایل کا کنٹریکٹ ختم کرنے والے ایک سابق ایڈیشنل سیکرٹری پٹرولیم کی تقرری کے لیے طاقتور بیورو کریسی کی جانب سے بھرپور کوشش کی جارہی ہے،ماضی میں اوگرا سربراہوں کی تقرری وزیر اعظم نے کی تھی جیسے ڈی ایم جی گروپ کے ریٹائرڈ گریڈ بائیس کے افسر سعید احمد خان کی تقرری اس وقت کے و زیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ایس این جی پی ایل کی سی ایف او عظمی عادل کو چئرپرسن اوگر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تعینات کیا تھا۔امکان ہے کہ چار سال کے وقفے کے بعد ایک اور ڈی ایم جی افسر کو اوگرا کی باگ ڈور دے دی جائیگی۔جبکہ باقی کے تین نام سمری میں ضرورت کے تحت شامل کیے گئے ہیں ایک امیدوار عدم دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق فائنل ہونے والوں میں ڈاکٹر تنویر قریشی ، محمد حنیف قمر ،یوسف خان، عامر جدون اور شاہد کریم شامل ہیں۔

جواب دیں