اعتزاز احسن کا عمران خان کے حق میں حیران کن اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری ،وزیراعظم عمران خان کے فوری استعفے کے حق میں کیوں نہیں ؟ حیران کن انکشاف، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اس وقت فوری طور پروزیراعظم عمران خان کے استعفے کے حق میں نہیں اور ان کی راولپنڈی مارچ جیسے عزائم پر رائے مختلف ہے۔نجی ٹی وی پروگراممیں بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو نواز شریف کو واپس آنا ہو گا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے بیانات پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ہم نیوز پروگرام میں گفتگوکے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی رہنماوں قمرالزمان کائرہ ، چوہدری منظور ، نوید قمر ، اور خورشید احمد شاہ نے درخواست کی ہے کہ جماعت کے بیانیے کیخلاف بیانات نہ دیا کریں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کان لیگی رہنما احسن اقبال کے سخت جملوں کے استعمال پر کہنا تھا کہ جو دوسروں کو سٹھیایا ہوا کہہ رہے ہیں ان کی اپنی حیثیت کیا ہے۔ان کا دماغ گھوما ہوا ہے کیونکہ ان کے اپنے اوپر کیس بنایا ہوا ہے۔