محبت ہو تو ایسی نوجوان کی ایک ہی تقریب میں دولڑکیوں سے بیک وقت شادی

بھارتی ریاست ریاست چھتیس گڑھ کے ایک نوجوان نے ایک ہی تقریب میں دو لڑکیوں سے بیک وقت شادی کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس شادی کی رسومات چار دن تک جاری رہیں ،موریہ قبیلے سے تعلق رکھنے والےدلہا چندونے کہاکہ میں دونوں لڑکیوں سے محبت کرتا تھا اور کسی کو دھوکہ نہیں دے سکتا تھا۔ ذہن میں تھوڑی تشویش تھی۔ لیکن جب دونوں اس شادی کے لیے تیار ہوگئیں تو میں بھی راضی ہوگیا۔ان کی دونوں بیویاں بھی اس شادی سے کافی خوش ہیں۔21سالہ سندری کا کہنا تھا میں انھیں پسند کرتی تھی اور ان کے ساتھ رہنا چاہتی تھی، پھر حسینہ آئیں، وہ بھی ساتھ رہنا چاہتی تھیں۔ مجھے کوئی دقت نہیں تھی۔ بعد میں جب شادی کی بات ہوئی تو فیصلہ ہوا کہ ہم دونوں ہی چندو کی دلہن بنیں گی۔دلہا چندوکی دو ایکڑ رقبے میں کھیتی کرنے کے علاوہ جنگل میں ہونے والی پیداوار ان کے کنبے کی آمدنی کا ایک اہم حصہ ہے۔