امریکا،7 دہائیوں بعد پہلی خاتون مجرم کو سزائے موت دے دی گئی

امریکا میں 7 دہائیوں بعد پہلی خاتون مجرم کو سزائے موت دیدی گئی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق لیسا مونٹگومرے نامی 52سالہ خاتون کو ریاست انڈیانا میں زہر کا انجیکشن دے کر سزائے موت دی گئی۔ امریکا میں 1953 کے بعد پہلی خاتون مجرم کو سزائے موت دی گئی ہے، خاتون مجرم کو 2007 میں اغوا، قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ خاتون کو 2004 میں ایک قتل کیس میں سزا سنائی گئی تھی جس میں انہوں نے ریاست میسوری میں حاملہ خاتون کو گلہ دبا کر قتل کیا تھا۔

جواب دیں