مولانا چائے پینے نہیں بلکہ پلانے جا رہے ہیں، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان راولپنڈی چائے پینے نہیں بلکہ پلانے جارہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے پاک فوج کے ترجمان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی ار کو سیاسی جواب نہیں دینا چاہے تھا اور مولانا کو چائے پانی کی آفر ابھی ہوئی، ہمیں تو چائے کیساتھ کیک اور پیسٹری کی بھی آفر ہوچکی ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ اس ملک میں 73سالوں سے چائے پانی پلایا جارہا ہے لیکن مولانا چائے پینے نہیں بلکہ پلانے جا رہے ہیں اور مولانا کے پیچھے نیت باندھ چکے ہیں وہ جو کریں گے ہم بھی کریں گے جب کہ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے ،سابق گورنرز سندھ محمد زبیر سے خفیہ رابطے بھی کئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں بھی درخواست دی ہے کہ مجھے چیئرمین نیب سے خطرہ ہے