سعودی عرب کا تمام ائیرپورٹس کھولنے کااعلان مسلمانوں کیلئے حج و عمرہ کے امکانات روشن ہوگئے

سعودی عرب نے 31مارچ سے ملک کے تمام ائیرپورٹس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا سے زیادہ متاثر ملکوں کے سوا دیگر ممالک کو فلائٹ آپریشن کی اجازت ہوگی، جن ملکوں میں کورونا کا پھیلا ئوہوگا ان کے شہریوں کے کیس کی جانچ پڑتال ہوگی۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ان ملکوں کے مسافروں کیلئے کوروناایس اوپیز پر مکمل لازمی ہوگا، سعودی حکومت کی قائم کمیٹیاں ان ممالک کے مسافروں کے کیسز کی جانچ کے بعد فیصلہ کرنے کی پابند ہوں گی۔سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے حج وعمرہ کے امکانات روشن ہوگئے