پٹرول 11 روپے 95 پیسے تک منہگا ہونے کا امکان

مہنگائی کے ستائے شہریوں پر حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پٹرول 11 روپے 95 پیسے فی لیٹر تک منہگا ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی کے حساب سے کیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے ۔