متحدہ عرب امارات کا اسرائیل جانے سے انکار پر پائلٹ کو معطل کرنے کا معاملہ

گذشتہ رات سے سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے جس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن نے اسرائیل جانے سے انکار پر پائلٹ کو معطل کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عرب امارات کی ائیر لائن ایمریٹس نے اسرائیل جانے سے انکار پر تیونس کے پائلٹ کو معطل کیا۔مونم صاحب التبا نامی پائلٹ کے مطابق ایمریٹس ائیر لائن نے فلائٹ کو اسرائیل کے دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس لے جانے کا کہا تاہم میں نے انکار کر دیا جس پر اسے معطل کر دیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے پائلٹ کو معطل کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ائیرلائن کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایمریٹس ائیر لائن نے کبھی بھی اس نام کے پائلٹ کو بھرتی نہیں کیا۔ اس متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ 13 اگست کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پایا تھا جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ سفارتی تعلقات کے لیے مزید کئی عرب ریاستوں کے ساتھ خفیہ مذاکرات جاری ہیں۔