ثانیہ مرزا سے پہلی ملاقات 17 برس قبل ہوئی تھی :شعیب ملک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا کی پہلی ملاقات کے بارے میں بتادیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے ماضی کی یادیں چھیڑیں ۔ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری تعارفی ملاقات 2003ء میں آسٹریلیا میں ہوئی تھی جہاں میڈیا کے کچھ دوستوں نے ان سے تعارف کرایا تھا۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اس کے 7 سال بعد 2010ء میں ہماری دوسری ملاقات بھی آسٹریلیا کے ریاست تسمانیہ کے شہر ہوبارٹ میں ہوئی اور صرف 4 ماہ بعد ہمارا نکاح ہوگیا۔