میرے دشمن بھی اپنی گاڑی میں میرے گانے بجاتے ہیں، میشا شفیع

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ میشا شفیع نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے دشمن بھی اپنی گاڑی میں اُن کے گانے بجاتے ہیں۔ میشا شفیع نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہاتھ میں مائیک تھامے گانا گنگناتی نظر آرہی ہیں۔ گلوکارہ نے اپنی اس تصویر کو ایک شاعرانہ طرز کا کیپشن دیتے ہوئے لکھا: کیسا عجب کرم ہے میشا کہ تمہارے دشمن بھی تمہارے گانے گاتے ہیں چُھپ چُھپ کے باقی دُنیا سے، اپنی گاڑی میں بجاتے ہیں . میشا شفیع کے اس طنزیہ پیغام پر سوشل میڈیا صارفین کا تبصرہ جاری ہے، کچھ صارفین گلوکارہ کے پیغام کو سراہا رہے ہیں تو وہیں کچھ لوگ اُن پر تنقید کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔