دنیا پاکستانی معیشت کی معترف ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ دنیا پاکستانی معیشت کی معترف ہے جبکہ فضل الرحمٰن اور اچکزئی افغانستان کے سحر سے نکل نہیں پا رہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹوٹی پھوٹی پی ڈی ایم ہوسِ اقتدار میں اندھی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فضل الرحمٰن کی قیادت میں جھوٹ ہی پی ڈی ایم کا آخری سہارا ہے