یاسر حسین نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کر دیا

پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین نے سوشل میڈیا وزیراعظم عمران خان سے سینما گھروں کی صورتحال بہتر بنانے سے متعلق مطالبہ کر دیا ہے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازع شخصیت یاسر حیسن اکثر اوقات اپنے بولڈ بیانات اور رویئے کے سبب خبروں میں رہتے ہیں، یاسر حسین اکثر دیگر شوبز شخصیات سے بھی اُلجھتے نظر آتے ہیں جس کے سبب سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ جہاں سوشل میڈیا پر یاسر حسین پر تنقید کی جاتی ہے وہیں اُن کے پرستاروں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے جس کا اندازہ اُن کے کمنٹ باکس اور پوسٹ کے لائیکس نمبرز سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ یاسر حسین انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتے ہیں اور کہیں آتے جاتے انہیں کچھ بھی اچھا لگے وہ اُسے فوراً اپنی انسٹا اسٹوری بنا لیتے ہیں جن سے اُن کے مداح و فالوورز کافی محظوظ بھی ہوتے ہیں۔