شاہد آفریدی کے پی ایل کا برانڈ ایمبیسڈر بننے پر خوشی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی خوشی کی بڑی وجہ کا اظہار کردیا ہے۔ اسلام آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی فرنچائز مظفر آباد ٹائیگر کی لانچنگ تقریب میں شاہد خان آفریدی، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر طلحہ محمود اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کے پی ایل کا برانڈ ایمبیسڈر بننے سے زیادہ خوشی کوئی اور لیگ کھیل کر نہیں ہوئی۔