عطا الحق قاسمی تعیناتی کیس؛ اسحاق ڈارکے خلاف یکطرفہ کارروائی شروع

عطا الحق قاسمی تعیناتی کیس میں اسحاق ڈارکے خلاف یکطرفہ کارروائی شروع ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز میں شائع خبر کے مطابق عطا الحق قاسمی تعیناتی کیس کی سماعت کے دوران باربارنوٹس کے باوجود سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا، سابق وزیرخزانہ کا حق سماعت ختم کرتے ہوئے اب ان کے خلاف یکطرفہ کارروائی شروع ہوگئی ہے۔