ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ

گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 69لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر میں 1کروڑ23لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 8جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر20ارب51کروڑ90لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے،اس دورانمرکزی بینک کے ذخائر 1کروڑ23لاکھ ڈالرز کمی سے 13ارب40کروڑ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر1کروڑ92لاکھ ڈالرز اضافے سے 7ارب11کروڑ90لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 102.61 پوائنٹس کی کمی سے 45989.35 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجب کہ 54.69 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 14 ارب 98 کروڑ 74 لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 26.56فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کار وں کی جانب سے تیل وگیس،بینکنگ سیکٹر کے حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100 انڈیکس 46271 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب تیزی کا تسلسل برقرار نہ رہ سکااور مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتےہوئے 45852 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 102.61 پوائنٹس کی کمی سے 45989.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 108.47 پوائنٹس کی کمی سے 19177.68 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس20.54پوائنٹس کی کمی سے32043.64پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر437کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 183کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،239میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب56 ارب40کروڑ38 لاکھ روپے سے گھٹ کر83کھرب41ارب41کروڑ64لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبا ر سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت98.98روپے کے اضافے سے3198.98روپے اورپاک ٹوبیکو42.98روپے کے اضافے سے1650روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان104.37روپے کی کمی سے 6630.63روپے اوررفحان میظ کے حصص68روپے کی کمی سے 9782روپے ہوگئی۔