اوکاڑہ، سال 2020 اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی

اوکاڑہ(ملک ظفر)سال 2020 میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بہتر رہی ٹریفک پولیس نے ایک سال کے دوران ایک لاکھ تین ہزار تین سو انسٹھ چالان کیے گئے چالان کی مد میں محکمہ پولیس کو تین کروڑ 52 لاکھ 81 ہزار نو سو پچاس روپے کاریونیو اکٹھا ہوا ٹریفک پولیس نے 29 ہزار سے زائد گاڑیوں کو بند کیا 211 گاڑیوں کے ڈرائیورز اور مالکان کے خلاف مقدمات درف کرتے ہوئے 11 ہزار 9 سو 86 افراد کو گرفتار کیا گیا سینکڑوں گاڑیوں کے روٹ پرمٹ ،فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کرنے کے ساتھ ڈرائیورز کے لائسینس بھی منسوخ کر دئیے گئے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض نے انسپکٹر طیب شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2020 کے 364 دنوں میں ضلعی ٹریفک پولیس کی کارکردگی شاندار رہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی ہدایات کی روشنی میں اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں اوکاڑہ ،رینالہ خورد اور دیپالپور میں ٹریفک پولیس کے افسران ایریا انچارج اور ماتحت ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ تین ہزار سے زائد چالان کرتے ہوئے ساڑھے تین کروڑ جرمانہ کی رقم وصول کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوئی سنگین خلاف ورزیوں پر 211 گاڑیوں کے ڈرائیورز اور مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا اس دوران11ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا 21فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کرنے کے ساتھ 179روٹ پرمٹ اور202ڈرائیونگ لائسینس بھی معطل کر دئیے گئے ڈی ٹی او پیر ریاض کا کہنا تھا کہ اوور لوڈنگ ،اوور اسپیڈ کے ساتھ ساتھ اسموگ کے موسم میں دھواں چھوڑنے والی سینکڑوں گاڑیوں کو بھی بند کیا گیا پیر ریاض کا کہنا تھا کہ ڈی پی او فیصل شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی بر قرار رکھنے اور فوگ کے موسم میں حادثات کی روک تھام کے حوالے سے ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے ۔