حکومت کی ناکامی مزید وقت نہیں دے سکتے، میاں محمد شیراز

اوکاڑہ(ملک ظفر)مسلم لیگ (ن)کے رہنمالیب ونگ کے انفارمیشن سیکرٹری میاں محمد شیراز نے کہاہے کہ حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے انہیں اب مزید وقت نہیں دے سکتے ان کا تعاقب جاری رہے گا احتساب کا وقت آگیا ہے نااہل حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا وزیراعظم کا ہر بیان اپنی ناکامی کا اعتراف ہے پی ٹی آئی نے عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا دیکھتے ہیں کہ حکومت اسامہ ستی کے قاتلوں کو کس طرح کٹہرے میں کھڑا کرتی ہے یہ کیس پولیس گردی کی ایک اور مثال ہے جو گولیاں دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہونی چاہییں وہ ہمارے بچوں پر چلائی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میاں محمد شیراز نے کہا کہ حکومت خود اعتراف کرتی ہے کہ انہیں تیاری کے بغیر اقتدار مل گیا گزشتہ ڈھائی برس میں نااہل حکمرانوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں بے روزگاری نے گھر گھر ڈیرے جما لیے ہیں وزیراعظم خود اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے پھرتے ہیں اگر وہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی ٹیم کی کارکردگی درست نہیں تو کپتان کو ہی جواب دینا پڑے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے احتساب کا وقت آگیا ہے اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کا تعاقب جاری رکھے گی اب ان کوجنھوں نے ہر سیکٹر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے مزید وقت نہیں دے سکتے اگر حالات ایسے ہی رہے تو ملک کا مزید دیوالیہ نکل جائے گاانہوں نے کہا کہ حکومت نے احتساب کے نعرے کو ایک مذاق بنا لیا ہے لیکن اب ہم حکمرانوں کا حقیقی احتساب کریں گے اور انہیں عوام پر کیے گئے ظلم کا جوابدہ ہونا پڑے گا انہوںنے کہا کہ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی شہادت ایک اندوہناک واقعہ تھا لیکن وزیراعظم کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ غمزدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کے لیے ان کے گھر آتے انکوائری رپورٹ میں ثابت ہو گیا ہے کہ پولیس نے ظلم کیا اور اسامہ کی گاڑی کو گھیر کر شعوری طور پر انہیں نشانہ بنایا گیاانہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پولیس کے ظلم و جبر کی ایک اور مثال ہے اور حد تو یہ ہے کہ واقعہ وزیراعظم ہاﺅس کے قریب ہواانہوں نے کہا کہ (ن)لیگ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ہم اس خاندان کی انصاف حاصل کرنے کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیں گے دیکھتے ہیں کہ کس طرح تحریک انصاف کی حکومت قاتلوں کو کٹہرے میں کھڑا کرتی ہے۔