اوکاڑہ، حکومتی اقدامات مستقبل میں شہری سہولیات کے لئے بنیاد فراہم کریں گے، سلیم صادق

اوکاڑہ(ملک ظفر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق نے کہا ہے کہ اوکاڑہ شہر کے سیو ریج کے مسائل کے حل کے لئے موجودہ حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں وہ مستقبل میں شہری سہولیات کی بہتر انداز میں فراہمی کے لئے ایک بنیاد فراہم کریں گے بے نظیر روڈ پر نکاسی آب کے لئے بنائے گئے نالہ اور سکندر چوک سے ملحقہ سڑکوں کی تعمیر سے ملحقہ آبادیوں کے مسائل کافی حد تک کم ہوں گے انشاءاللہ مستقبل قریب میں پورے شہر کے نکاسی آب کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ سیور یج سسٹم کی بحالی ،پرانی سیور یج لائنوں کی مرمت اور نالوں کی صفائی کے لئے اقدامات کرے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سماجی ترقی کے لئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہی ہے محکما نہ تعاون ان اقدامات کو ثمر آور بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے محکمے کے افسران و اہلکاران ماسٹر پلان کے تحت اقدامات کرے تاکہ پبلک ہیلتھ کے منصوبے مستقبل کی ضرورتوں کو پورا کر سکیں۔یاد رہے اوکاڑہ شہر میں سیوریج کا نظام اس وقت اس شہر کا سب سے بڑا مسلہ ہے