اوکاڑہ، مقدمہ قتل میں بری ہونے والے ملزمان قتل

اوکاڑہ(ملک ظفر)اوکاڑہ قتل کے مقدمہ میں بری ہوکرآنے والے ملزمان کو دوافراد نے قتل کرکے نعش پھینک کرفرار ہوگئے ملزمان کو رنج تھا کہ مقتول قتل کے مقدمہ میں بری کیوں ہوا عدالت کے حکم پرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق موضع راجووال کا رہائشی اللہ دتہ ولد ولی محمد تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے ایک قتل کے مقدمہ نمبر234/14میں گرفتار اور جوڈیشل جیل میں تھا بعدازاں سماعت عدالت نے اللہ دتہ کو مقدمہ بالا سے بری کردیا تھا جس کا ملزمان کو رنج تھا ملزمان پرویز عرف پیجی اور امجد علی ولد شوکت علی بہانے سے کسی کام کے سلسلہ سے مقتول اللہ دتہ کو گھر سے موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے گئے تھوڑی دیر بعد اس کے قتل ہونے کی خبرملی جو پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم مقتول کی نعش کو تھانہ لے کرآگئی مقتول کی بیوی نے مقامی عدالت میں اپنے خاوند کے قتل کا مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کی رٹ پٹیشن دائر کردی عدالت نے رٹ پٹیشن کی روشنی میں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی ہے۔