عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو اہم مشورہ دے دیا

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو اہم مشورہ دے دیا ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں عاقب جاوید نے کہا کہ نئے چیف سلیکٹر ایسے فیصلے نہ کریں کہ لگے تنقید کے دبائومیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ تابش خان کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کی خوشی ہوئی لیکنفیصلوں میں تسلسل ہونا چاہیے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ حارث رئوف ہمارا کھلاڑی ہے لیکن 3 فرسٹ کلاس میچز کے بعد کھیلنا تھوڑی جلدی ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کو عزت دو یہ تو اچھی چیز ہے لیکن تسلسل ہونا چاہیے، عبداللّٰہ شفیق کو ٹیم میں ایک اننگز کی بنیاد پر رکھا۔عاقب جاوید نے کہا کہ چیف سلیکٹر فیصلے سوچ سمجھ کر کریں، اسی کا فائدہ ہوگا، ہم تو غلط کاموں کی نشاندہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق نے پہلے ہی زیادہ عہدے لے کر غلط کیا، کوچ اْسے لانا چاہیے تھا، جس کی سی وی مضبوط اور کورسز کیے ہوئے ہوں۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کسی کے معاہدے کے درمیان میں ختم کرنا درست نہیں ہوتا، اگر معاہدہ ختم کرنے کی نوبت آئی ہے تو جو لائے ہیں ان سے پوچھنا چاہیے۔اس موقع پر سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہائی پرفارمنس سینٹر میں تاخیر ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کا مقصد کھلاڑیوں کو ایک چھت تلے جدید سہولیات دینا ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر فہیم اشرف نے اپنی 27ویں سالگرہ منا ئیاس موقع پر ساتھی کھلاڑیوں نے فہیم اشرف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی فہیم اشرف کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔فہیم اشرف پاکستانکی طرف سے ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے باؤلر ہیں۔فہیم اشرف پاکستان کی جانب سے 6 ٹیسٹ 25ون ڈے میچز جبکہ 32 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیںخیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 سال بعد پاکستانی باؤلر کی پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں میں حسن علی، شاداب خان اور سرفراز احمد شامل ہیں۔2017 میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پاکستانی باؤلر فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ ہیٹ ٹرک کے بعد خوشی سے ان کی ساری تھکاوٹ رفو چکر ہوگئی۔