پٹرول کی قیمت میں کرکے اضافہ عوام پر قیامت ڈھادی گئی، میاں شیراز

اوکاڑہ(ملک ظفر)مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے انفارمیشن سیکرٹری میاں محمد شیرازنے کہاہے کہ پٹرول کی قیمت میں دوسری بار اضافہ کرکے عوام پر قیامت ڈھادی گئی اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیںگھربیٹھ کرعوام پرآپ کے مظالم نہیں دیکھیں گے اسی ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جارہی ہے آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیںان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میاں محمد شیرازنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 20 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 13روپے اضافے کی سفارش کی تھی مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 3 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے بجلی کی قیمت میں بھی ایک روپیہ 90 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کے معاشی قتل عام کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم آیف کو ٹھیکے پر دی گئی حکومت نے غریب سے جینے کا حق چھین لیا ہے وزیر اعظم بنا سوچے سمجھے معیشت پر ٹویٹ داغ دیتے ہیںشرح نمو منفی ہوگئی حکمران معاشی میدان میں کامیابیوں کے ترانے پڑھ رہے ہیں انہوںنے کہا کہ بیرون ملک سے ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت لاکھوں مزدور پاکستان بھیج دیا گیا ہے بیرون ملک پاکستانی مزدور کو گھر بار بیچ کر واپس ملک آنا پڑ رہا ہے وزیر اعظم کو بتایا جائے باہر سے آنے والے ترسیلات مزدوروں کی جمع پونجی ہے مزدور بے روزگار ہوکر لوٹا ہے ساتھ جمع پونجی بھی لارہا ہے جسے حکمران ترسیلات میں اضافہ بتا رہے ہیںانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ڈھائی سال میں بند ہوجانے والی صنعتوں کے اعداو شمار کب ٹویٹ کریں گے مہنگائی ڈبل ہندسے عبور کر چکی ، حکومت کے ارسطو کی کوئی ٹوئٹ نہیں آئی۔