اوکاڑہ، چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

اوکاڑہ(ملک ظفر)چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ رحمت پورہ بستی ،چوہدری کالونی ،ایوب پارک سمیت متعدد علاقوں کے مکین خود راتیں جاگ کر پہرادینے لگے پولیس کو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی ضلع بھر میں روزانہ چوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں جہاں درجنوں کے حساب سے شہری ڈاکووں اور چوروں کے ہاتھوں لٹ گئے اس کے برعکس ضلع بھر کی پولیس کوکوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہوسکی اوکاڑہ کے پولیس علاقے رحمت پورہ بستی ،ایوب پارک،چوہدری کالونی سمیت مختلف علاقوں میں ڈاکووں کے جتھے گھروں میں گھس کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں اور سنگین نوعیت کی وارداتیں کرتے ہیں جن میں وارداتوں کا دورانیہ ایک سے دو گھنٹے تک کا ہوتاہے جس میں ڈاکو پوری تسلی سے اہل خانہ کو لوٹ کر فرار ہوتے ہیںجبکہ اہل خانہ بار بار 15پر کال کرکے پولیس کواپنی مدد کے لیے پکارتے ہیں لیکن نہ تو15کا عملہ پہنچ پاتاہے اور نہ ہی مقامی پولیس شہریوں کا ان ڈکیتیوں کے خلاف روڈ بلاک کرکے کیاجانے والا احتجاج بھی کسی کام نہیں آیا اگر شہریوں کو ملی تو پولیس کی جانب سے صرف تسلیاںجبکہ ڈکیتوں نے پھر انہیںعلاقوں کو ٹارگٹ بنارکھاہے شہری مجبورنا راتیں جاگ کر باری باری پہرہ دینے پر مجبور ہیں ان علاقوں کے مکینوں نے ڈی پی او اوکاڑہ سے پولیس کا گشت بڑھانے اور مذکورہ بستیوں کے قریبی علاقوں کا مکمل سرچ آپریشن کرنے کا مطالبہ کیاہے۔