شرط لگا برہنہ ہوکربیچ چوراہے ٹھنڈے پانی سے نہانے والا ملزم گرفتار

اوکاڑہ (ملک ظفر )اوکاڑہ شرط لگا برہنہ ہوکربیچ چوراہے ٹھنڈے پانی سے نہانے والا ملزم گرفتار ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاتفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقہ بصیر پور میں شرط لگا کر ٹھنڈے پانی سے برہنہ ہو کر نہانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ملزم نے چوراہے کے بیچ پانچ سو روپے کی شرط پر برہنہ ہو کر نہا ڈالا جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بیہودگی پھلانے پر ملزم کو گرفتار کر لیا ملک ندیم نامی ملزم نے عرفان شاہ سے شرط لگائی کہ پانچ سو روپے دو گے تو اس سخت سردی میں برہنہ ہو کر ٹھنڈے پانی سے عوام کے سامنے نہادوں گا جس پر اس نے اپنی شرط پوری کردی